میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف مقامی فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی رہا


میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف مقامی فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانیوں سمیت  سینکڑوں غیر ملکی رہا

فوٹو: فائل

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف مقامی فوج نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو رہا کرالیا۔

تھائی آرمی نے میانمار  سرحد عبور کرتے ہوئے 38  پاکستانیوں کو ریسکیو  کرنے کے بعد  بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا ، رہا کیے گئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے تھائی لینڈ کے حکام نے حکومت پاکستان کو خط بھی لکھ دیا۔

 تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ میانمار میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں۔ْ

تھائی حکومت نے پاکستانی اداروں سے ڈی پورٹ افراد سے تفتیش کے بعد ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا، تھائی حکومت نے ڈی پورٹ ہونے والے  پاکستانیوں کے نام  5 سال کے لیے  ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں بھی ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تھائی لینڈ ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے مرکز ہیں، فراڈ سینٹرز چلانے والے کال سینٹرز میں نوکریوں کے آن لائن اشتہار دیتے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ نوجوانوں کو ورک ویزا پر بلا کر قید کر لیا جاتا ہے، پاکستانی ان ممالک میں ورک ویزوں اور ایسی آن لائن ملازمتوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *