مودی کو ایک اور جھٹکا، ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندی لگا دی


مودی کو ایک اور جھٹکا، ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کے اعلان  کے بعد بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر بھی پابندی لگا دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ پابندیوں کا شکارساتوں کمپنیاں ایران سےتیل کی تجارت کرتی ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران تیل سے حاصل آمدنی کو مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور اپنے عوام کا استحصال کرتا ہے۔

امریکا کے مطابق محکمہ خارجہ ایسی 20 کمپنیوں پر پابندی لگارہا ہےجو ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات یا پیٹرو کیمیکل تجارت میں شریک ہیں اور 10 جہازوں کے خلاف بھی کارروائی کررہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ان 20  میں سے 7 کمپنیاں بھارت میں قائم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا کا اچھا دوست ہے لیکن ہم نے اس کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے کیونکہ بھارت کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں اور اس کی طرف سے عائد کردہ غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں سخت ترین اور ناقابلِ قبول ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *