’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ

’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ

 سابق کور کمانڈر آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘/ فائل فوٹو

پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ 

بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ْ

 سابق کور کمانڈر آصف غفور  نے  ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘۔

’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ

 بعد ازاں  آصف غفور کی جانب سے  ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس  میں درج تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ ( نیچے شیئر کی گئی تصویر ) کو چھپا دیا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں آصف غفور نے دشمن کو للکارتے ہوئے کہا تھا ’ یہ تو صرف ایک پوسٹ ہے،  بھارت تم پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ کیسے کروگے؟

اپنی ٹوئٹ میں آصف غفور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ نریندر مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا کہ ہمارے عزم کا امتحان نہ لو اور پاکستان کے ساتھ کوئی گڑبڑ نہ کرو، تم دراصل دہشتگرد ریاست ہو  اور تم نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیر کے خلاف اس کا  بدترین مظاہرہ بھی کیا‘۔

’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ

اپنی ٹوئٹ میں آصف غفور نے مودی کو ایک بار پھر اپنی سفاکیت ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے تنبیہ کیا کہ اب باز آجاؤ ورنہ پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں بڑے نتائج کے لیے تیار رہو۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *