ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری


ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری

اسلام آباد اورراولپنڈی میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہوئی جب کہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے/ فائل فوٹو

پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 اسلام آباد اورراولپنڈی میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہوئی جب کہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے۔

لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، مری میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔

 آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اورنواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کےبعد موسم خوشگوار ہوگیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *