اسلام آباد: ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کے بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس ارشد حسین شامل ہیں۔
بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جب کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان بینچ 3 کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت کے بینچ ون نے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 2 میں پہلی سماعت کا آغاز کردیا ہے۔























Leave a Reply