ملک چھوڑنے والے واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا، طالبان کا اعلان


افغانستان: ملک چھوڑنے والے واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا، طالبان کا اعلان

افغانستان کے قائم مقام وزیرا‏عظم ملا محمد حسن اخوند نے عید کے موقع پر خطاب میں عام معافی کا اعلان کیا/ فائل فوٹو

کابل: افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے حکومت تبدیلی کے دوران ملک چھوڑنے والے افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عید کے موقع  پر خطاب میں افغانستان کے قائم مقام وزیرا‏عظم نے کہاکہ وہ افغان جن پر امریکا نے اپنے دروازے بند کردیے  وہ  وطن  واپس آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ افغان بھی واپس آسکتے ہیں جنہوں نے امریکی مقاصد کےلیےاسلامی نظام کو نقصان پہنچایا،  واپس آنے والوں کو کسی زیادتی یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے امریکی فوج کے افغانستان سے نکل جانے پر طالبان نے اگست 2021 میں کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا تاہم طالبان کے حکومت میں آنے سے پہلے اور  اس کے بعد مغربی ممالک اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والے ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *