ملک میں کچھ بھی ہو احتجاج کراچی میں ہوتا ہے، کراچی کی سڑکیں بند کی جاتی ہیں: میئر کراچی


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں سڑکیں بند کرنا مناسب نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو مسئلہ پارا چنار حل کرنا چاہیے، سڑکیں بند کرنے سے ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں سڑکیں بند کرنا مناسب نہیں، کچھ بھی ملک میں ہوتا ہے احتجاج یہاں ہوتا ہے کراچی بند ہوتا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ سڑکیں بند ہونے والے معاملے پر کل ناصر شاہ کو بتایا وہ اس پر کام کر رہے ہیں، امید ہے آج مسئلہ حل ہوجائے گا۔

دوسری جانب کراچی شہر کے 12 مقامات پر مذہبی جماعت کے تحت دھرنے جاری ہیں جس کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔

نمائش چورنگی، شارع فیصل، ملیر15 ، گولیما،  پاور ہاؤس چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیواسٹارچورنگی، سرجانی ٹاؤن میں احتجاج جاری ہے۔

شارع پاکستان پر انچولی اور گلستان جوہر میں کامران چورنگی، نیشنل ہائی وے پر ٹاؤن شپ اسٹیل ٹاؤن موڑ پر دھرناجاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *