
ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا اور آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ، پنجاب اور کے پی کے کئی علاقے گزشتہ چند دنوں سے سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے، جب کہ اب پری مون سون سیزن شروع ہوتے ہی گرمی کی شدت کے خاتمے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
جب کہ سندھ میں کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر بھر میں سمندری ہوائیں 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔
Leave a Reply