ملتان میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی ملتان شہر کے قریب آگیا


ملتان میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی ملتان شہر کے قریب آگیا

فوٹو: اسکرین گریب

ملتان میں زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، بند ٹوٹنے سے  پانی ملتان شہر کے قریب آگیا۔

زمیندارہ بند ٹوٹنے کے بعد شیر شاہ فلڈ بند پر پانی کی سطح خطرناک لیول پر آگئی، شیر شاہ فلڈ بند ملتان شہر کی آخری ڈیفنس لائن ہے۔

بند ٹوٹنے سے  درجنوں بستیاں زیر آب  آگئیں جبکہ سیلابی ریلا شیر شاہ ٹول پلازہ تک پہنچ گیا، مظفر گڑھ ڈی جی خان قومی شاہراہ کا ایک ٹریک بھی متاثر ہوگیا،  پانی روکنے کے لیے عارضی رکاوٹ کھڑی کردی گئی۔

دوسری جانب بہاول پور میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دریائے ستلج کے متعدد بند ٹوٹنے سے 4 تحصیلیں پانی میں ڈوب گئيں جبکہ ہیڈ اسلام سے  گزرنے والا ایک لاکھ کیوسک کا ریلا 4 تحصیلوں کو ڈبو گیا جس سے 67 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *