مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی: اسرائیلی وزیراعظم


مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی: اسرائیلی وزیراعظم

نیتن یاہو دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے اپنے مقاصد کے حصول کے قریب ہے/ فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ہمارے مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملوں کے دوران ایران کے فردو جوہری پلانٹ کو بری طرح نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے اپنے مقاصد کے حصول کے قریب ہے، مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اتوار کی علی الصبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *