معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی


معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی مسجد  میں بیان (اسلامی گفتگو) کرنےکی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف  اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح  منور فاروقی نے جمعہ کے  روز  بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے مشیر آباد میں واقع تاریخی ‘بڑی’ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی، منور کو دیکھ کر مداح حیران  رہ گئے۔

منور فاروقی نے مسجد میں نہ صرف جمعہ کی نماز ادا کی بلکہ مسجد کے اندر بیان بھی کیا جس کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اس موقع پر سابق اداکارہ ثنا خان کے شوہر مفتی انس بھی موجود تھے۔

حاضرین  سے خطاب میں  منور فاروقی کا کہنا تھا کہ دنیا کے دلدل میں جتنا میں پھنسا ہوا ہوں، یہاں موجود کوئی نہیں پھنسا ہوگا، دلدل میں سے میرا صرف ایک ہاتھ باہر ہے جس نے ایمان کی رسی کو پکڑے رکھا ہے۔

منور فاروقی کے بیان والی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہیں اور ان کے مداح ان کی مذہب سے مضبوط وابستگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *