
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے دوست فٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی ‘Travis Kelce’ سے منگنی کا اعلان کر دیا۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ پوسٹ میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹریوس کیلسی نے ٹیلر سوئفٹ کے لیے خصوصی ڈائمنڈ کی رنگ ڈیزائن کروائی ہے۔
ٹیلر اور کیلسی گزشتہ دو سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اکثر تقریبات میں بیک وقت شرکت کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔
ان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Leave a Reply