اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے مسلم کالونی میں آپریشن کرکے 200 ارب مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلم کالونی میں آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا اور زیر قبضہ 700 کینال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔
انتطامیہ کے مطابق آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی نے کی۔
ضلعی انتظامیہ نے مقامیا فراد سے آپریشنز ٹیمز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔























Leave a Reply