
مسلز کو مضبوط بنانے کی خواہش تو ہر فرد کو ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے ورزش کو معمول کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
ویٹ لفٹنگ کو مسلز بنانے کے لیے چہل قدمی یا جاگنگ سے زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔
اگر روزمرہ کی مصروفیات کے باعث جم جاکر مسلز بنانا مشکل محسوس ہوتا ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت کم وقت تک ورزش کرکے بھی آپ اس مقصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
جی ہاں واقعی مسلز بنانے یا جسمانی مضبوطی کے لیے گھٹنوں تک وزن اٹھانے کی ضرورت نہیں۔
امریکا کی فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کم وقت تک ورزش کرکے بھی ایسا ممکن ہے۔
اس تحقیق میں جسمانی تربیت کے حوالے سے ہونے والی درجنوں تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کو مسلز بنانے یا جسمانی مضبوطی کے لیے گھنٹوں تک جم میں جاکر ورزش کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم وقت تک ورزش کرنے سے بھی ایسا ممکن ہے بس آپ کو زیادہ توجہ مرکوز کرکے ایسا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عام تصور ہے کہ زیادہ مسلز بنانے کے لیے زیادہ وقت تک ورزش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ویسے تو ورزش کا زیادہ دورانیہ بھی مددگار ثابت ہوتا ہے مگر بہت زیادہ نہیں۔
محققین کے مطابق مسلز مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو ایک سیشن میں زیادہ سیٹس کی بجائے لوگوں کو مختصر دورانیے کے سیشنز کو منتخب کرنا چاہیے۔
کچھ عرصے قبل آسٹریلیا کی ایڈتھ کوون یونیورسٹی اور جاپان کی Nishi Kyushu یونیورسٹی کی ایک مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ محض ایک مہینے تک چند منٹ ورزش کے لیے نکالنا مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ ہفتے میں ایک یا 2 دن جم میں زیادہ دیر تک ورزش کرنا فائدہ مند ہوتا ہے مگر یہ خیال درست نہیں، روزانہ کچھ وقت کی ورزش کرنا عادت بنانا اس حوالے سے فائدہ مند ہے۔
اگرچہ تحقیق میں صرف ہاتھوں کے مسلز کا جائزہ لیا گیا تھا مگر محققین نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ دیگر مسلز کو بھی یہی فائدہ ہوتا ہوگا۔
یک اور تحقیق میں میں بتایا گیا کہ جم میں 50 فیصد وقت کم لگا کر بھی مسلز کا حجم بڑھانا ممکن ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا کہ eccentric muscle contractions یعنی وزن کو اوپر نیچے کرنے والے ورزشیں مسلز کا حجم بڑھانے کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
درحقیقت محققین نے دریافت کیا کہ اس طرح کی ورزشوں سے مسلز کے حجم میں 50 فیصد کم وقت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
Leave a Reply