مریم نواز نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردیے، جامع پیکج طلب


مریم نواز نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردیے، جامع پیکج طلب

وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا حکم دیا/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیے۔ 

جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی بحالی کےحوالے سے اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جامع پیکج طلب کرتے ہوئے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کوبحالی پیکج کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ 

مریم نواز نے متاثرین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا حکم دیا اور متاثرین کی بحالی کے پیکج میں امدادی رقوم بڑھانے کی ہدایت کی جب کہ متاثرین کی بحالی کے  حوالے سے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں سروے کے لیے شفاف ترین طریقہ کار وضح کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ ڈیجیٹل رکارڈنگ بھی ہوگی جس کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لئے بھی بحالی پروگرام وضح کرنے کا حکم دیا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *