کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سے متعلق بیان پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو کرارا جواب دیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کوبدترین شکست دلوانے والے وزیردفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، اس بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، راج ناتھ کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے،سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہے گا۔





















Leave a Reply