مخصوص ڈرامے بنانے کیلئے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے: محمود اختر کا دعویٰ


مخصوص ڈرامے بنانے کیلئے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے: محمود اختر کا دعویٰ

ایک مسئلہ جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آرہا ہے، سینئر اداکار__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران محمود اختر نے کہا کہ پہلے کے دور اور اب کے دور میں بہت فرق ہے، تقریباً ہر چیز ہی تبدیل ہوچکی ہے لیکن پہلے کے زمانے کی ایک بات ہے کہ تب ڈرامہ بہت اچھا لکھا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈائجیسٹ آیا، اس نے بہت خرابیاں پیدا کیں، کہانیوں کا بیڑہ غرق کردیا۔

محمود اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آرہا ہے، کچھ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب فنڈنگ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہا ہے، اس سے ہماری نسلیں خراب ہورہی ہیں، فنڈز آتے ہیں کہ اس طرح کا موضوعات شروع کیے جائیں اور کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی، سوچیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کل کو ہمارا معاشرا کس نہج پر ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *