معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے ابراہیم اور اس کی والدہ کے بے بسی پر رونے کی ویڈیو پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ماہرہ خان نے کہا کہ ایک ماں کی ویڈیو دیکھی جو بے بسی کے عالم میں اپنے بچے کے لیے رو رہی تھی۔
ماہرہ خان نے سوال کیا کہ اس سب کا جواب دہ کون ہے؟ ناقابل تصور بے حسی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے اہلخانہ جس طرح کی قانونی کارروائی چاہیں گے تو جائے گی۔
پولیس کے مطابق بچے کے اہلخانہ شاہ فیصل کالونی 5 نمبر کے رہائشی ہیں، بچے کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی۔

























Leave a Reply