
مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوش افراد سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مالا کنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوش افراد سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگرا۔
ریکسیو حکام کا بتانا ہے کہ ٹرک حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ محمد فیاض کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
Leave a Reply