لاہور کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف


پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2: لاہور کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف

کوالیفائر 2 کی فاتح اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گی— فوٹو: قلندرز آفیشل 

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے کیا تاہم ابتدا میں ہی فخر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے بالترتیب 50 اور  25 رنز بنا کر  پویلین لوٹ گئے۔

کوشل پریرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ کوشل پریرا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قلندرز کے ٹمال ملز نے تین اور سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کوالیفائر 2 کی فاتح اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *