لاہور میں گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب سے متاثر


ویڈیو: لاہور میں گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب سے متاثر

عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ہمراہ سیلابی پانی اتر جانے کے بعد اپنے گھر کی صفائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں/ فوٹو: اسکرین گریب 

لاہورکی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں دریائے راوی کاسیلابی پانی داخل ہونے سے گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوا۔

اداکارہ عارفہ صدیقی نے لاہور کے علاقے چوہنگ کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں سیلابی پانی اترنے کے بعد اپنے متاثرہ گھر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے جب کہ فوٹیج میں عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ہمراہ سیلابی پانی اتر جانے کے بعد اپنے گھر کی صفائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں سیلاب کے باعث پانی دریا کے قریب موجود ہاؤسنگ سوسائٹیز میں داخل ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بہت سے گھر متاثر ہوئے تھے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *