قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے تک جماعت اسلامی کاکوئی امیدوار نہیں: حافظ نعیم


قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے تک جماعت اسلامی کاکوئی امیدوار نہیں: حافظ نعیم

ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا،  امیر جماعت اسلامی/  فائل فوٹو

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے تک ہمارا کوئی امیدوار نہیں ہوگا۔ 

لاہور مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام بدل دو نظام کے عنوان سے ہونے والے اجتماع عام کے  آخری دن خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی جماعتوں میں نظم و ضبط کا بحران ہے، ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشی حاصل کرنے کے لیے جو کیا جا رہا ہے بہت غلط ہے،  امریکا کی غلامی اختیار کر کے ہم نے اپنا بہت نقصان کر لیا ہے، پاکستان کے حکمران فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے تک جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں ہے، ہم پوری قوم کو ساتھ لیکر چلنے والے لوگ ہیں اور صوبوں کو آپس میں لڑوانے والے نہیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *