قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور


قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

افواج پاکستان نے نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کےخلاف انتہائی ذمہ داری اورمناسب ردعمل سے دفاع کیا، ایوان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، قرارداد کا متن— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کیلئے کردار ادار کیا اور ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق قوم نے تمام اختلافات سے بالاتر ہوکرقیادت کے پیچھے ایک آواز ہوکراتحاد کا مظاہرہ کیا، ایوان پاکستانی افواج کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افواج نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کےخلاف انتہائی ذمہ داری اورمناسب ردعمل سے دفاع کیا، یہ ایوان دھرتی ماں کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، یہ ایوان شہدا کی قربانی کو قومی فخر،اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دیتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی حمایت کی، یہ ایوان علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن صرف سنجیدہ اور منظم مذاکرات سے ہی ممکن ہے، حکومت مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرے، یہ ایوان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتا ہے، یہ ایوان پاکستان کے پانی کے حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا اہم جزو قراردیتا ہے۔

قومی اسمبلی نے یہ قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *