کراچی: قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے احتجاج پر موجود ائیر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔
جیو نیوز کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے آج غیر اعلانیہ احتجاج کیا تاہم ضروری امور انجام دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور انجینئرز سے ضروری پروازوں کی کلیئرنس کرنےکی بھی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرکرافٹ انجینئرز نے معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیئرنس کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آج تمام قومی ائیرلائن کی پروازوں بروقت کلیئرنس کے باعث وقت پر روانہ ہوئی ہیں۔





















Leave a Reply