قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ، متعدد مسافرزخمی


قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔

رپورٹر نے بتایاکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹر کا کہنا ہے کہ کوچ میں 40 سے 50 مسافر موجود تھے تاہم درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *