
ایران نے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
حملے سے کچھ دیر پہلے قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ 3 روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکا نے اپنے 40 جنگی جہاز العُدید کے فوجی اڈے سے نکال لیے ہیں۔
قطر میں ایران کے میزائل حملے کا ہدف امریکی فوجی اڈہ کیا اہمیت رکھتا ہے؟
الجزیرہ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع العُدید ائیر بیس 60 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے اور مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کا ایک اہم فوجی اڈہ ہے، جو خطے میں امریکا کی عسکری کارروائیوں کا مرکز بھی ہے۔
یہ بیس تقریباً 10 ہزار سے زائد امریکی اور اتحادی افواج کی میزبان ہے اور امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر بھی یہیں قائم ہے۔
یہ اڈہ 1996 میں ایک دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔
یہ ائیر بیس عراق، شام اور افغانستان میں فضائی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور اس میں B-52 بمبار طیاروں سمیت دیگر بھاری طیاروں کے لیے موزوں رن وے بھی موجود ہیں۔
Leave a Reply