’فیلڈ مارشل نے بھارت سے جنگ میں زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے‘


’فیلڈ مارشل نے بھارت سے جنگ میں زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے‘

 کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز/فوٹوفائل 

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔

 لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پوری مسلح افواج کو جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق پنجاب کی عوام کی طرف سے جو پیار ملا وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی، کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  فخر کا مقام ہے کہ پنجاب اب گلوبل سطح پر جارہا ہے، پنجاب میں ڈیڑھ برس میں وہ کام ہوئے جنہیں اب گلوبل اسٹیج پر لے کر جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح نیچے آئی ہے، خواتین خود کو محفوظ تصور کر رہی ہیں، 51 فیصدخواتین اگر اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو پاکستان ترقی کیسے کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *