فیض حمید سے فیضیاب ہونے والوں اور سہولتکاروں کا ٹرائل ہوگا: طارق فضل چوہدری


وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی سزا سے فوج میں خود احتسابی کے عمل پر لوگوں کا اعتماد مزید پختہ ہوگیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج آئینی عدالتیں آئین کا کام کر رہی ہے، سپریم کورٹ لوگوں کے مقدمات سن رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے سہولت کاروں اور ان سے فیض یاب ہونے والوں کا ٹرائل ہونا اور ہے اور ان سب  کے فیصلے آنے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا جس نے آئین کا مذاق اڑایا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہوگا اور سزا بھی ملے گی۔

دوسری جانب پروگرام میں شامل تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا جنرل فیض حمید کی سزا سے یہ ثابت ہوگیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہےہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *