فیصل واوڈا نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز دے دی


جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر فیصل واوڈا نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز دے دی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پاکستان کی ترقی اور بقا چاہیے تو انتظامی صوبے بنانے ہوں گے، فیصل واوڈا کی تجویز سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت حسین نے بھی اتفاق بھی کیا۔ 

تاہم سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے نئے صوبے بنانے کی تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ سندھ کی اکثریت نئے صوبے نہیں چاہتی اور سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے لیے کبھی قرارداد پاس نہیں کی اور نہ ہی کسی نے اس حوالے سےبات کی ہے۔

اس پر شفقت حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی ہوئی تو پہلے پنجاب سے شروع کرلیں اور جو صوبائی اسمبلیاں قرارداد منظور کرتی جائیں وہاں صوبے بنا دیے جائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *