
سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں ترخو کو کلیئر کر کے رہائشیوں کو واپس اپنے گھروں کو جانے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ماموند تحصیل کے گاؤں ترخو کو کلیئر کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گاؤں ترخو میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ترخو کے عوام نے علاقہ کلیئر کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ترخو کے رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانےکی ہدایت کی گئی ہے، ہجرت کرنے والے خاندانوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں سے بےگھر افراد کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
Leave a Reply