فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل شفافیت، آزاد نگرانی کی کمی کا باعث بنتا ہے: برطانیہ


فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل شفافیت، آزاد نگرانی کی کمی کا باعث بنتا ہے: برطانیہ

برطانیہ قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا: ترجمان برطانوی وزارت خارجہ— فوٹو:فائل

برطانیہ نے پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کی سزا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے لیکن فوجی عدالتوں سے سویلینز کو سزاؤں میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہوتا ہے جس سے منصفانہ سماعت کے حق کو نقصان پہنچتا ہے۔

برطانیہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ “شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنونشن” کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *