کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کے قاتلوں نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، اعتراف جرم کے بعد باپ بیٹے کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے قتل کی وجوہات معاشی تنگی بتائی ہے، تاہم معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملی تھیں جبکہ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں بھی ملا تھا، مرنے والی تینوں خواتین ماں، بیٹی اور بہو تھیں۔
پولیس نے معاملہ مشکوک ہونے پر گھر کے سربراہ محمد اقبال اور اسپتال میں زیر علاج بیٹے یاسین کو حراست میں لیا تھا اور دونوں سے تفتیش کی جا رہی تھی۔























Leave a Reply