فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ کے اداکار کروڑوں روپے کی منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار


فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ کے اداکار  کروڑوں روپے کی منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

بالی وڈ اداکار 28 ستمبر کو سنگاپور سے چنئی پہنچے تھے جہاں تلاشی کے دوران منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ فلم اسٹوڈنٹ آف  دی  ایئر  2 کے   اداکار وشال برہما کو  بڑی مقدار میں کروڑوں مالیت کی منشیات اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ  وشال برہما 28 ستمبر کو سنگاپور سے چنئی پہنچے تھے جہاں ائیر انٹیلی جنس افسران کی جانب سے انہیں تلاشی کے لیے روکا گیا۔

انٹیلی جنس اہلکاروں کو چیکنگ کے دوران وشال کے ٹرالی بیگ کے نیچےسے  ایک ڈبہ برآمد ہوا جس میں ساڑھے 3 کلو گرام کوکین موجود تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( سوا ارب سے زائد  پاکستانی روپے  )  بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے وشال برہما کو  منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  وشال کو نائیجیریا کے ایک منشیات اسمگل کرنے والے گینگ  کی جانب سے پھنسایا گیا ہے، اداکار  وشا ل کمبوڈیا  چھٹیاں منانے  پہنچے تھے، واپسی پر انہوں نے پیسوں کے عوض  نائیجیرین گینگ سے  ٹرالی بیگ لے جانے کو کہا  تھا جس کے بعد اس گروہ نے منشیات فروشی  کیلئے وشال کے ٹرالی بیگ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں پھنسادیا۔

 بھارتی پولیس کی جانب سے اسمگلنگ کے حوالے  کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،  پولیس نائیجیرین گینگ کو تلاش کرتے ہوئے  یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا وشال کا مؤقف درست ہے یا اپنے بچاؤکیلئے کوئی سازش۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  وشال برہما  2019 میں ریلیز ہونے والی فلم Student of the Year 2 میں سائیڈ رول ادا کرچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *