امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی مملکت کے سربراہان کی نیو یارک میں ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں شرکا نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔
صدرٹرمپ سےملاقات میں مسلم اور عرب رہنماؤں نےغزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار آج اہم اجلاس میں شرکت کررہےہیں جس میں اس مشترکہ اعلامیہ کو عملی جامہ پہنانے پر بات چیت ہوگی۔
مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تمام ایشوزپربات کریں گے۔
وزیراعظم نے معرکہ حق کو پاکستان کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی اور بھارت کاگھمنڈ پاش پاش کر دیا، وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایاکہ جنگیں کس طرح لڑی جاتی ہیں۔
وزیراعظم نے بنگلادیش کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات میں دن بدن بہتری آرہی ہے، بنگلادیش کے ساتھ تجارت اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔






















Leave a Reply