قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے صحافی انس الشریف غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق الجزیرہ کے صحافی انس الشریف ممکنہ طور پر اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں شہید ہوئے۔
الجزیرہ کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اس وقت شہید ہوئے جب اسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ الجزیرہ عربی کے معروف نمائندے انس الشریف نے شمالی غزہ سے بڑے پیمانے پر رپورٹنگ کی تھی۔
اسرائیلی فوج غزہ پر بمباری کے آغاز سے اب تک 200 سے زائد صحافیوں اور میڈیا کارکنان کو شہید کرچکی ہے جن میں کئی الجزیرہ کے صحافی اور ان کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔























Leave a Reply