غزہ میں اسرائیل کا اسکول پر فضائی حملہ، 25 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی


غزہ میں اسرائیل کا اسکول پر فضائی حملہ، 25 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

فوٹو: سی این این فائل

غزہ کے اسکول پر اسرائیل نے رات گئے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی  شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اسرائیل کی جانب سے  غزہ کے فاہمی الجرجاوی اسکول جس میں  بے گھرافرادنے پناہ لے رکھی تھی،  پر بمباری کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں۔

سول ڈیفنس کی ٹیم اب بھی اسکول کے اندر موجود ہے، حملے میں 25 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق اسکول کا تقریباً آدھا حصہ تباہ ہو گیا اور بمباری نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ابھی بھی کئی افراد ملبے کے بڑے بڑے ڈھیروں کے نیچے لاپتہ ہیں۔

غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے مرکزی بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *