غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی


غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی

فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے حملوں پر حماس نے  ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی۔

حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے عرب میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ  غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں پر اپنے غصے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے۔

حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ  قابض اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنےکا  ارادہ رکھتا ہے، جنگ بندی معاہدے کو  بچانے کے لیے ثالث فوری مداخلت کریں۔

حماس عہدیدار  نےکہا کہ  معاہدے کی منظم خلاف ورزی سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

حماس عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ  اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت واپسی کی طے کردہ حدود میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔

خیال رہےکہ  اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔

حالیہ حملے میں اسرائیلی طیاروں، ڈرونز  اور ٹینکوں نے غزہ شہر، رفح اور  خان یونس میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت  22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

10 اکتوبر کے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں  اب تک 330 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *