عید الاضحٰی کے دوسرے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی


کراچی :  عید الاضحٰی کے دوسرے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے/فوٹوفائل

کراچی :  محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے، اس دوران   شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 16کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں 12جون تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران  بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کاامکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی اضلاع میں گرم  ہے، کوئٹہ اورگردونواح میں بھی  مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔

مزید برآں  گزشتہ روز  سبی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری، تربت میں 41 اور نوکنڈی  میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *