عمر ایوب کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگادیے گئے


عمر ایوب کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگادیے گئے

اپوزیشن لیڈر چیمبر کے تمام ملازمین کے تبادلے ہوگئے، جنید اکبر کے استعفے کےبعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آفس کے ملازمین کا بھی ٹرانسفر ہوگیا: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی کےبعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگا دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے بھی تبادلے کردیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ جنید اکبر کے استعفے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آفس کے ملازمین کا بھی ٹرانسفر ہوگیا۔

جنیداکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹیوں اور پی اے سی سے استعفے دے رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی نااہلی کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہونا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر رکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *