عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ


9 مئی: عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی/ فائل فوٹو 

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *