عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل


9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس سننے والے بینچ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ فوٹو فائل

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل ہو گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس سننے والے بینچ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ضمانت کی اپیلیں سننے والے تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے جبکہ 9 مئی کیسز  میں استغاثہ کے  وکیل ذوالفقار نقوی کے دلائل جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی اور عدالت نے آج دوبارہ کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *