وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، ان کا انجام ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا، اس کومذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے، حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد جو ٹوئٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے اس کے بعد فیصلہ ہوگیا، عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں جو باتیں کی گئیں ان کو پیغام مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا، یہ لوگ اس قسم کی حرکتیں کر کے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، ان کا انجام ایم کیوایم اور بانی ایم کیوایم سے مختلف نہیں ہوگا۔آج ایم کیو ایم لندن اوربانی ایم کیو ایم کدھر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف ہونے والا معاملہ نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی کی اکثریت اس پاگل پن کا حصہ نہیں بنے گی۔
اس کے علاوہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت افغانستان اور پی ٹی آئی کے میڈیا نے ایک ساتھ اٹھایا۔























Leave a Reply