عمران خان سے فیملی کی ملاقات ہوئی، ملاقات آپکا حق ہے مگر سیاست نہ کریں: رانا ثنا اللہ


وزیراعظم کے  مشیر رانا ثنا اللہ نےکہاکہ  بانی پی ٹی آئی کی آج اپنی بہن  اور اہلیہ سے طویل ملاقات ہوئی،  واضح کیا کہ  ملاقات آپ کا حق ہے مگر سیاست نہ کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام کی کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ آج پہلے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، اس کے بعد عظمیٰ خان اور بشری بی بی کی ایک گھنٹے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ، عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل رولز 265 میں درج ہے کہ ملاقاتوں میں سیاست زیرِ بحث نہیں آسکتی ، فیملی اور وکلا سے ملاقات آپ کا حق ہے  مگر سیاست نہ کریں،  سپرنٹنڈنٹ جیل نےعظمیٰ خان کو کہا تھا اور شرط رکھی تھی کہ ملاقات کے بعد باہر آکر پریس کانفرنس نہیں کریں گی۔

رانا ثنا نے کہا اگر یہ اسی طرح چلیں گے تو عمران خان سے ملاقاتوں پر  آئندہ بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ عظمیٰ خان نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد کہا تھا کہ بھائی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ عمران خان غصے میں ہیں اورانہوں کہا کہ مجھے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، کسی سے کمیونی کیشن نہیں ہے، بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *