چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیض حمید کو سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ فیصلہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید دونوں اپنے وقت کے فرعون تھے۔
چینیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول نےکہا بانی پی ٹی آئی طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے، آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید دونوں اپنے وقت کے فرعون تھے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزیاں کیں ، مکافاتِ عمل ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی خود جیل میں ہیں اور جنرل فیض حمید کو سزا ہوچکی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا خیبر پختونخوا میں گورنرراج پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن پی ٹی آئی خود ایسے حالات پیدا کر رہی ہےکہ وفاقی حکومت مجبور ہوکر سخت اقدامات لے ۔























Leave a Reply