علی امین سے مذاکرات ناکام، ناراض امیدواروں کا دستبردار نہ ہونےکا فیصلہ برقرار


سینیٹ انتخابات: علی امین سے مذاکرات ناکام، ناراض امیدواروں کا دستبردار نہ ہونےکا فیصلہ برقرار

ناراض امیدواروں میں عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اوروقاص اورکزئی شامل ہیں: ذرائع— فو

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ناراض رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی امیدواروں سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ناراض رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونےکا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ناراض امیدواروں میں عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اوروقاص اورکزئی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ناراض سینیٹ امیدواروں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرانے لے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ناکامی کے بعد رات 9 بجے ناراض رہنماؤں کی علی امین گنڈاپور سے دوسری ملاقات ہوگی۔

ناراض رہنماؤں کا ملاقات میں مؤقف تھاکہ ہم کسی صورت کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے، ملاقات میں 5/6 فارمولے پر اتفاق پایا گیا ہے، فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

حکومت اور اپوزیشن کے باقی امیدوار دستبردار ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *