
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے انگریزی زبان میں گانا گا کر اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔
عاطف اسلم ان دنوں اپنے کانسرٹ کے سلسلے میں بیرون ملک موجود ہیں جہاں وہ اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔
یوں تو سوشل میڈیا پر ان کے کانسرٹ کی مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں لیکن ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس میں عاطف اسلم نے اپنے گانے سے کانسرٹ میں آئے شرکا کو حیران کردیا۔
اس ویڈیو میں عاطف اسلم نے نہ ہی پاکستانی اور نہ ہی بالی وڈ گانا گیا بلکہ انہوں نے انگریزی زبان میں گانا گا کر تعریفیں سمیٹیں۔
سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔
Leave a Reply