ضلع شیرانی میں تھانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور لیویز اہلکار شہید


بلوچستان: ضلع شیرانی میں تھانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور لیویز  اہلکار شہید

فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ کر دیا۔

دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اور  ایک لیویز  اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار  زخمی ہوگئے۔  سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو  بھی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *