صبا قمر کی صحتیابی کے بعد سیٹ پر واپسی، سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا


صبا قمر کی صحتیابی کے بعد سیٹ پر واپسی، سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا

آج شوٹنگ کا پہلا دن ہے اور میں نئے پروجیکٹ کے لیے انتہائی بہت پُرجوش ہیں، صبا قمر—فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی صحت یاب ہونے کے بعدکام پر واپسی ہوگئی۔

صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونےکے واقعےکے دو ہفتے بعد اپنے کام پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ صحت یاب ہونےکے بعد آج اُن کا شوٹنگ کا پہلا دن ہے  اور  وہ نئے پروجیکٹ کے لیے انتہائی بہت پُرجوش ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے نئے پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات شیئر  نہیں کی۔

صبا قمر کی صحتیابی کے بعد سیٹ پر واپسی، سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا

انہوں نے ایک پوسٹ میں یہ بھی بتایاکہ وہ  ابھی مکمل طور  پر صحت یاب نہیں ہوئی ہیں لیکن ان کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو دوران شوٹنگ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اداکارہ اُن دنوں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ‘پامال’ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ سیٹ پر ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر  انہیں فوری علاج کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *