’شوہر نورا فتیحی جیسا دکھنے کیلئے لمبی ورزش کراتا ہے‘، بیوی شکایت لیکر تھانے پہنچ گئی


’شوہر نورا فتیحی جیسا دکھنے کیلئے لمبی ورزش کراتا ہے‘، بیوی شکایت لیکر تھانے پہنچ گئی

پولیس نے شوہر سمیت سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی: رپورٹس __ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی پور میں ایک بیوی اپنے شوہر کی  شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرادنگر کی 26 سالہ خاتون نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر روزانہ 3،3 گھنٹے ورزش کرواتا ہے تاکہ وہ نورا فتحی جیسی دلکش نظر آئے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے اور مجھے سخت مشقت والی کسرت کرواتا ہے، میرا شوہر نورا فتیحی کا بہت بڑا مداح ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میں ڈانسر نورا فتیحی جیسی دکھائی دوں۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ورزش نہ کرنے پر شوہر مجھے کھانا نہیں دیتا اور کئی کئی گھنٹے بھوکا رکھتا ہے، میرے سسرالی جہیز اور پیسوں کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں اور بات نہ مانو تو ہراساں کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شوہر سمیت سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *