
پاکستانی اداکارہ نازلی نصر نے اپنی پہلی شادی اور طلاق سے متعلق لب کشائی کی ہے۔
نازلی نصر کا شمار پی ٹی وی کے سنہرے دور کی اداکارہ میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کر لی تھی۔
حال ہی میں نازلی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ زندگی میں کوئی ایسا لمحہ جہاں آپ کو لگا میں ہمت ہار دوں گی؟
اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی بہت مخصوص لوگوں کے گرد گھومتی ہے لیکن شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو چھوڑنا وہ لمحہ تھا جس کیلئے میں نے اپنا سنہرا دور ضائع کیا لیکن میری شادی پھر بھی نہیں چل سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے کچھ مہینوں بعد ہی میں سوچتی تھی کہ اب اس شادی کا کیا ہوگا اور اسی دوران 16 سال گزر گئے اور میں یہ ہی سوچتی تھی کہ اس شادی سے کیسے نکلوں۔
اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی سمیت آج کل کی لڑکیوں کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کی اپنے شوہر سے نہیں بن رہی تو زبردستی اپنا وقت نہیں گزارو، آپ کی زندگی ختم ہوجاتی ہے، آگے بڑھو کیونکہ لڑائی جھگڑوں سے کچھ نہیں ہوتا۔
Leave a Reply